اہم ترین

سلمان خان کی 500 کروڑ روپے کے بجٹ کی فلم روک دی گئی

شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم جوان دینے کے بعد اب جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے فلمساز ایٹلی سلمان خان کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن اب اس فلم کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اور ایٹلی کی اگلی فلم کاسٹنگ مسائل کی وجہ سے فی الحال منسوخ کر دی گئی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کمل ہاسن اور رجنی کانت کو شامل کیا جانا تھا لیکن دونوں نے ہی معذرت کرلی۔ جس کے بعد ایٹلی فلم میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ول اسمتھ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ سلمان نے ایٹلی کو ول اسمتھ سے رابطہ کرنے میں مدد کی اور بات چیت بہت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی تھی۔ لیکن کہانی میں موڑ تب آیا جب فلم بنانے والی کمپنی سن پکچرز نے سلمان کے ساتھ فلم میں جنوبی بھارت کے سپر اسٹار کی موجودگی کا مطالبہ کیا۔

رجنی کانت اور کمل ہاسن کے ساتھ بات چیت آگے نہ بڑھ سکی تو سن پکچرز خود کو جنوبی ستاروں کے بغیر کسی بین الاقوامی فلم سے جوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ اسی وجہ سے پروڈکشن کمپنی نے ایٹلی سے کہا کہ وہ چیزوں کو روک دے اور دوبارہ کام شروع کرے۔

فلم کی تیاری کے لئے ایٹلی اور سلمان مسلسل رابطے ہیں اور سن پکچرز کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں پاور ہاؤس اس فلم کو ایک ساتھ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ایک خواب ہے جسے وہ پورا کرنا چاہتے ہیں۔ مارچ کے آخر تک ہمیں سلمان کے ساتھ A6 منظر نامے کی واضح تصویر مل جائے گی۔

پاکستان