اہم ترین

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

پشاور میںمرکزی رویت ہللا کمیتی کے اجلاس کے طبرد پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک 1446 ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت کوئی موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشا اللہ یکم رمضان المبارک 1446 ھ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگی۔

پاکستان