اہم ترین

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کیا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ پاک فوج بھی اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نےایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئے، اور بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی۔

گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیٹرولنگ بھی کی تھی لیکن پاک فضائیہ کے جوابی اقدام پر چاروں طیارے بھاگ کھڑے ہوئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی نہ بڑھائیں۔

پاکستان