اہم ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے : ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جس معاہدے پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے، وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں۔ پاکستانی وفد بھی تجارتی مذاکرات کے لیے امریکا آئے گا۔

ٹرمپ نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک خطرناک جنگ چل رہی تھی، صورتحال بہت خراب ہو رہی تھی لیکن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے مابین بہتر حالات ہیں۔اگر دونوں ممالک جنگ کی حالت میں ہوتے تو مجھے ان میں سے کسی کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہ ہوتی۔

امریکی صدر نے تجارتی خسارے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ملکوں کی برآمدی مصنوعات پر ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کو امریکا کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے تجارتی اضافے کی وجہ سے اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ ٹیرِف (محصولات) کا سامنا ہے۔

پاکستان