اہم ترین

بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں جنگی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کرہی لی

بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تاہم اصلی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔

اپریل میں پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مودی نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر جنگ مسلط کردی تھی۔ لیکن اسے اس میں منہ کی کھانی پڑی۔

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے۔ اسی رات پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے اور ایک کابیٹ ڈرون کو مار گرایا تھا۔ تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔

غیر ملکی ذرائع تک نے پاکستان کے دعوؤں کے تصدیق کی لیکن بھارت کی یہ ہمت نہ ہوئی کہ اپنے نقصان کا اعتراف کرے۔

انڈین فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستانی دعوے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا اور کہا تھا کہ ’جنگ میں نقصان معمول کی بات ہے‘ ۔

تاہم اب پہلی مرتبہ بھارتی فوج کی اعلیٰ ترین قیادت نے اس کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔

امریکی چینل بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ کہ وہ کیوں گرائے گئے۔ کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہوتے۔

جنرل انیل چوہان نے کاپاکستان کےخلاف ناکام حکمت عملی کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فضائی جھڑپوں میں ٹیکنِیکل غلطیاں کیں جس کاادراک کیا گیا ہے۔

پاکستان