اہم ترین

ایران اسرائیل سیز فائر پر متفق: جنگ کا خاتمہ ہوگیا: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے ایک مکمل جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو آنے والے چند گھنٹوں میں نافذ العمل ہوگی۔

ٹرمپ کا یہ اعلان پیر کو اس کے فوراً بعد آیا جب ایران نے قطر میں امریکی فوجیوں کے زیر انتظام ال عُدیٰ ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ فرض کرتے ہوئے کہ سب کچھ ویسے ہی ہوگا جیسے ہونا چاہیے، میں اسرائیل اور ایران، کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ’12 دن کی جنگ’ ختم کرنے کے لیے برداشت، ہمت، اور عقل کا مظاہرہ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی، اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ خدا اسرائیل کی حفاظت کرے، خدا ایران کی حفاظت کرے، خدا مشرق وسطیٰ کی حفاظت کرے، خدا امریکا کی حفاظت کرے، اور خدا دنیا کی حفاظت کرے۔

فی الحال نہ تو اسرائیل نے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی ایران نے۔

نہ تو اسرائیل نے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی ایران نے۔

ٹرمپ کے بیان نے اشارہ دیا کہ ایران اسرائیل پر حملے بند کر دے گا جب اسرائیلی فوج اپنی کارروائیاں ختم کرے گی۔

پاکستان