امریکا نے شام میں گزشتہ برس بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی مسلح تنظیم ھیئہ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
ھیئہ التحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع اس وقت شام کے صدر ہیں۔ ان کی مسلح تنظیم ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے جانی جاتی تھی ۔ تنظیم کو شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم کا درجہ حاصل تھا۔
امریکا نے ایچ ٹی ایس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا تھا تاہم گزشتہ برس شام میں نشار الاسد کی حکومت کاتختہ الٹ کر انہیں روس جلا وطنی کرنے والی تنظیم کے سربراہ اب امریکا کے قریب ہوگئے ہیں۔
شام کو بین الاقوامی معاشی نظام سے منسلک کرنے اور ملک کی تعمیرنو کے عمل کو بحال کرنےکے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شام پر عائد پابندیاں ختم کردی تھیں۔ اور اب امریکی حکومت نے ھیئہ التحریر الشام کا غیرملکی دہشت گرد تنظیم کا درجہ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میمو پر 23 جولائی کی تاریخ درج ہے اور اس پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط بھی ہیں۔
مارکو روبیو نے نے اس میمو میں لکھا کہ ’اٹارنی جنرل اور سیکریٹری خزانہ سے مشاورت کے بعد میں النصرہ فرنٹ جو کہ ھیئۃ التحریر الشام کے نام سے بھی معروف ہے، کا غیرملکی دہشت گرد تنظیم کا اسٹیٹس ختم کرتا ہوں۔