اہم ترین

تیسرا ٹی20: ویسٹ ہار گیا، سیریز بھی پاکستان کے نام

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔۔

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بناسکی۔

پاکستانی اوپنرز کی نصف سنچریاں

پاکستان کے اوپپنگ بیٹرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے گزشتہ میچ کی غلطیوں کے ازالے کے لئے میدان میں اترے ۔ دونوں نے 138 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

صاحبزادہ فرحان نے 74 جب کہ صائم ایوب نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔۔ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی بھرپور مزاحمت

ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی سیریز میں فتح کا عزم لئے میدان میں آئے۔ 190 رنز کے تعاقب میں جیول اینڈریو اور ایلک ایتھناز نے جارحانہ بیٹنگ شروع کی۔ 4.2 اوورز میں جب ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان ہوا ۔ اس وقت کالی آںدھی کا اسکور 44 رنز ہوچکا تھا۔ جیول اینڈریو 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایلک ایتھناز نے شائے ہوم کے ساتھ ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 74 رنز پر ہوم ساتھ چھوڑ گئے۔ لیکن جیت کی امید زندہ تھی۔ کیونکہ ایتھناز کریز پر موجود تھے ۔ وہ 110 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس موقع پر شرفین ردرفورڈ نے روسٹن چیز کے ہمراہ ہداف کا تعاقب جاری رکھا۔۔ 149 رنز پر روسٹن چیز ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ یہی سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھ سے میچ نکل گیا۔ اسی اوور میں گزشتہ میچ کے ہیرو جیسن ہولڈر کو سفیان مقیم نے صفر پر آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی فتح کی راہ میں آخری دیوان شرفین ردرفورڈ کو 20ویں اوور میں حسن علی نے ٹھکانے لگایا۔ گداکیش موتی نے 4 گیندوں پر 10 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکتوں کے نقصان پر صرف 176 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان