اہم ترین

پی ایف اے کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد صلاح کے نام

مصر سے تعلق رکھنے والےبین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مصری کھلاڑی نے 29 گول اسکور کیے اور 18 گول کے لئے ساتھی فٹبالرز کو کامیاب معاونت فراہم کیے جس کی بدولت ریڈز نے گزشتہ سیزن میں ریکارڈ 20 واں انگلش ٹائٹل اپنے نام کیا۔

صلاح کے ساتھ پی ایف اے پریمیئر لیگ کی سال کی بہترین ٹیم میں لیورپول کے ساتھی ورجل وان ڈجک، ریان گریونبرچ اور الیکسس میک ایلسٹر شامل ہیں۔

محمد صلاح کو دنیا بھر میں انکے مداح شاہ مصر کہتے ہیں۔

لیورپول میں 2017 میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، صلاح نے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔ اسکےعلاوہ انہوں نے اپنے مل کی قومی ٹیم میں کھیلتے ہوئے 58 بین الاقوامی گول اسکور کیے ہیں۔

پاکستان