اہم ترین

پاکستان، چین اور افغانستان کا دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کا عزم

پاکستان، چین اور افغانستان نے دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مشترکہ کوششوں کو بڑھانے اور کئی اہم شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا ہے۔

کابل میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ان کے چینی اور افغان ہم منصب، وانگ یی اور امیر خان متقی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں فریقوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

اعلامیئےکہ مطابق تینوں ملکوں کےوزرائے خارجہ نے باہمی تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم، ثقافت اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ سی پیک (چائنا پاکستان اقتصادی راہداری) کی افغانستان تک توسیع میں بھی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کابل کے دورے کے دوران اسحاق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے الگ ملاقات بھی کی۔ جس میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان، اور انسداد دہشت گردی، خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔

پاکستان