اہم ترین

بھارت کا جنگی جنون: 5000 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

پاکستان سے چند ماہ قبل عبرتناک شکست کے باوجود مودی کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ بھارت نے اپنے اگنی-5 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اڈیشہ کے ساحل چاندی پور واقع ٹارگیٹیڈ ٹیسٹ رینج میں اپنے اگنی-5 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

میزائل پروگرام میں شامل افسران کے مطابق اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے زیراہتمام کیے گئے اس لانچنگ عمل میں میزائل کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق کی گئی۔

بھارتی سرکار کا دعوی ہےکہ اگنی-5 دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے ملک ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اگنی-5 ایک طویل فاصلے کا، جوہری صلاحیت کا حامل بیلیسٹک میزائل ہے۔ یہ اگنی سیریز کا سب سےجدید میزائل ہے، جو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلیسٹک میزائلوں کی رینج ہے۔

بھارت کا دعویٰ ہےکہ اس میزائل کو ماڈرن نیویگیشن، گائیڈینس، وارہیڈ اور انجن ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اس کے مار کرنے کی صلاحیت اور ہدف کی درستگی میں اضافہ کرتا ہے۔

اگنی-5 ملٹیپل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹ ایبل ری انٹری وہیکلز (ایم آئی آر وی) تکنیک سے لیس ہے۔ اس سے ایک ہی میزائل کئی جوہری اسلحے لے جا سکتا ہے، جن میں سے ہر ایک سے ایک مختلف ہدف پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان