اہم ترین

صیہونی حکومت دنیا کی قابل نفرت ترین حکومت ہے : علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت دنیا کی قابل نفرت ترین حکومت ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ویب سائیٹ ارنا کے مطابق سوشل میڈيا پلیٹ فارم ایکس پر علی خامنہ ای کے عبرانی پیج پر ان کے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجلس کے اجتماع سے خطاب کا ایک حصہ نشر ہوا ہے۔

اس پوسٹ ميں لکھا ہے کہ آج ہماری دشمن، صیہونی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ قابل نفرت حکومت ہے۔

ایکس پوسٹ پر کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی اقوام صیہونی حکومت سے منتفر ہیں اور حکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔

پاکستان