بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے اپنے خاندان سے خراب تعلقات اور اس کے ذہنی صحٹ پر اثرات سے متعلق سوشل میڈیا پر مبہم تحریر شہیر کی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے سوشل میڈیا پر فیملی اور ذہنی صحت کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر وہ انسان جس سے آپ کا خونی رشتہ ہو وہ آپ کی زندگی میں جگہ بنائے۔ کئی بار سب سے تھکانے والے اور نظرانداز کرنے والے لوگ بھی ‘فیملی’ کہلاتے ہیں۔
سنجے دت کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو اپنا ذہنی سکون برقرار رکھنے کا حق ہے۔ آپ چاہیں تو رابطوں کو کم یا یا بالکل قطع تعلق بھی کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی ذہنی صحت خاندان کی عزت بچانے سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
تریشال دت نے لکھا کہ خاندان کی ساکھ اور معاشرے میں اس کا وقار کسی کو غلط برتاؤ کی اجازت نہیں دیتا۔ چاہے اس نے آپ کی پرورش ہی کیوں نہ کی ہو۔
حالانکہ انہوں نے اس نوٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اس پوسٹ کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا وہ اپنے والد سنجے دت سے ناراض ہیں؟











