پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔











