اہم ترین

گھیبلی کے بعد سوشل میڈیا پر 3 ڈی نینو بنانا کی دھوم

انٹرنیٹ پر کچھ بھی وائرل ہو سکتا ہے اور حال ہی میں گھیبلی ٹرینڈ زبردست وائرل ہوا تھا، جس پر صارفین نے خوبصورت امیجز تخلیق کی تھیں۔ ہر جگہ گھیبلی کی تصاویر ہی نظر آ رہی تھیں۔ اب ایک نیا اے آئی ٹرینڈ نینو بنانا چل رہا ہے، جس میں 3 ڈی ڈیجیٹل فگرینز ہیں۔ یہ گوگل کے جمنائی پر مبنی ہے۔

اس ٹرینڈ میں صارفین صرف ایک تصویر اور ایک چھوٹے سے ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے اپنی، مشہور شخصیات یا پالتو جانوروں کی ہائپر ریئلسٹک 3ڈی فگرینز تیار کر رہے ہیں۔

یہ ٹرینڈ کافی آسان ہونے اور زیادہ جاذب نظر ہونے کے باعث کافی جلدی مقبول ہو گیا ہے۔ اس طرح کی تصویر تیار کرنے کے لیے کسی قسم کی ٹیک مہارت یا ادائیگی کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

صارفین کمرشل کلیکٹیبل فگر کی طرح شفاف ایکریلیک بیس اور پیکجنگ میک اپ کے ساتھ سیٹنگز میں رکھی گئی چھوٹی اور اصلی دکھنے والی فگرینز بنا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/GeminiApp/status/1962647019090256101/photo/1

اس ٹرینڈ کے لیے آپ کو بس ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہے اور جمنائی پلیٹ فارم پر دیے گئے پرامپٹ کا استعمال کرنا ہے، جس کے بعد 3 ڈی فگر کو ایک ورچوئل ڈیسک ٹاپ پر پیش کرتا ہے اور قریب کی اسکرین پر ماڈلنگ پریویو دکھاتا ہے۔

نینو بنانا فگرینز کیسے بنائیں

سب سے پہلے گوگل جمنائی یا گوگل اے آئی اسٹوڈیو کھولنا ہے۔


اس کے بعد کوئی بھی تصویر اپ لوڈ کرنا ہے، جسے آپ ٹرانسفارم کرنا چاہتے ہیں۔


پھر آپ کو اس پرامپٹ کو کاپی کرنا ہے اور پیسٹ کرنا ہے


“Create a 1/7 scale commercialised figurine of the characters in the picture, in a realistic style, in a real environment. The figurine is placed on a computer desk. The figurine has a round transparent acrylic base, with no text on the base. The content on the computer screen is a 3D modelling process of this figurine. Next to the computer screen is a toy packaging box, designed in a style reminiscent of high-quality collectible figures, printed with original artwork. The packaging features two-dimensional flat illustrations.”

جنریٹ پر کلک کرنا ہے اور اپنی 3 ڈی فگرین تصویر کے ظاہر ہونے کے لیے کچھ سیکنڈ کا انتظار کرنا ہے۔

نتیجے کا جائزہ لینا ہے اور اگر ضروری ہو تو اپنے پرامپٹ میں تبدیلی کرنا ہے یا نئے تخلیق کے لیے کسی دوسری تصویر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان