اداکار فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم ‘ابیر گلال’ کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم جلد ہی بھارت میں ریلیز ہونے والی ہے۔
پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور ان دنوں اپنی فلم ‘ابیر گلال’ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔فلم کے ذریعے فواد تقریباً 8 سال بعد بھارتی سینما گھروں میں واپسی کررہےتھے۔ لیکن کچھ مہینے پہلے بھارت میں فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی۔
‘ابیر گلال’ آج یعنی 12 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہے۔ فلم کا ناظرین کو کافی اچھا رسپانس بھی مل رہا ہے۔ جس کے بعد اب میکرز اسے بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اب فواد اور وانی ‘ابیر گلال’ بھارت میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم اسی مہینے یعنی 26 ستمبر، 2025 کو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔
فواد خان اس سے پہلے سونم کپور کے ساتھ ‘خوبصورت’ جب کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ‘کپور اینڈ سنز’ میں نظر آ چکے ہیں۔ جبکہ ‘ابیر گلال’ 26 ستمبر کو تھیٹروں میں دستک دے رہی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ بھارت میں کتنا کلیکشن کر پاتی ہے۔











