حکومت نے مزید 15 روز کے لئے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے 78 پیسے اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے 30 ستمبر تک ہوگا۔











