اہم ترین

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلیں۔

جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال جب کہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آخری سماعت 26 جون کو ہوئی تھی، تاہم اب یہ درخواستیں 25 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

مقدمے کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کریں گے۔

پاکستان