اہم ترین

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ: ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ میں ملوث دو نابالغ ملزمان کو مقابلے میں ہلاک اور دو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ستمبر کی صبح اتر پر دیش کے شہر بریلی کےعلاقےسول لائنز میں دشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ ہوئی۔ اس دوران اداکارہ کے والد جگدیش سنگھ پٹانی، والدہ اور بڑی بہن خوشبو گھر میں موجود تھیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

فائرنگ کے واقعےکی ذمہ داری بھارت بھر میں متحرک جرائم پیشہ گروہ گولڈی برار گینگ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ذمہ داری قبول کی تھی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھارت کی دو ریاستوں اتر پردیش، ہریانہ اور دارالحکومت دہلی کی پولیس کےافسران پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس نے دو بالغ نوجوانوں کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جب کہ دو مشتبہ ملزمان کا غازی آباد میں پتہ لگا کر انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان شدید زخمی ہوئے جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

معاملے کی تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان سے اہم سراغ ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان