سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو 1999 میں مفتی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی قسکالر کے طور پر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کیے۔
#صور_واس pic.twitter.com/PC0qJydMYx
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 23, 2025
شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ ان کی غائبانہ نمازجنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ادا کی گئی۔
ان کی نمازجنازہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ عبدالعزیز آل شیخ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، سعودی عوام اور عالم اسلام سے تعزیت کی ہے۔











