راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر پیش کیا گیا تاہم پی ٹی آئیبانی کی آواز اور شکل واضح نظر نہ آنے پر ان کے وکلا نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔
عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کیا گیا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا صفائی نے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے وکلا صفائی کی عمران خان سے بات کرادی، تاہم ان کی آواز ڈراپ ہونے اور شکل واضح نظر نہ آنے پر وکلا نے پھر سے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، سلمان اکرم راجا اور وکیل فیصل ملک عدالت سے باہر چلے گئے۔











