اہم ترین

فٹبال کا سب سے بڑاانفرادی اعزاز: تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام مسلمان کے نام

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔

عثمان ڈیمبیلے نے فٹ بال کے سب سے باوقار سالانہ انفرادی اعزاز بلان ڈور کو اپنے نام کرتے ہوئے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے لیجنڈ کا غلبہ ختم کردیا۔

وہ 2018 میں ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ رواں برس انہوں نے 35گول کئے۔ ان ہی کی بدولت پی ایس جی نے فرانسیسی لیگ اور کپ ڈبل کے ساتھ ساتھ چیمپئنز لیگ بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

ایوارڈ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ پی ایس جی کے ساتھ ایک ناقابل یقین سیزن تھا ۔یہ ایک انفرادی ٹرافی ہے لیکن اس کے لئے کوشش اجتماعی طور پر کی گئی۔بیلن ڈی کے بعد اب میرے کیریئر میں میرے لئے کوئی مقصد نہیں رہا۔

پاکستان