اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ مطلب کے سوا کوئی کام نہیں کرتے اور یہاں تک کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران میمونہ قدوس نے کہا کہ شوبز میں ہراساں صرف عورتیں نہیں ہوتیں بلکہ مرد بھی ہوتے ہیں، ان کے ساتھ بھی غلط ہوتا ہے۔
میمونہ قدوس نے کہا کہ کراچی کے مقابلے لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہیں، لاہور کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، لاہور میں ایسی باتیں زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں اور وہاں اتنا پروفیشنل ازم ہے کہ وہ مطلب کے بغیر کچھ نہیں کرتے، وہاں تو گرل فرینڈ بناتے وقت بھی لوگ ڈیل دیتے ہیں۔
میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی کے لوگ لڑکی کو ڈیل دیتے ہیں کہ اگر گرل فرینڈ بننا ہے تو یہ چیزیں ملیں گی اگر نہیں بننا تو کوئی بات نہیں۔











