انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے امریکا کی ایسوسی ایٹ رکنیت معطل کردی۔
کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے سی) کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ نے منگل کو ورچوئل میٹنگ کے دوران کیا گیا تاہم اس سے اس کی آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اگرچہ معطلی کی خاص وجہ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے، لیکن یہ آئی سی سی نے جولائی میں اپنی سالانہ جنرل میٹنگ میں امریکی کرکٹ باڈی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے اور جامع گورننس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔ تاہم آئی سی سی کا یہ فیصلہ اس تنبیہ کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
یو ایس اے سی کے چیئرمین وینو پسیکے نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے انہیں اب تک معطلی کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی حکام کے مطابق امریکا کی رکنیت معطلی کا لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کا حصہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ پر فوری اثر نہیں پڑے گا۔











