اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ سے رشتے کے خاتمے سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری کے بعد دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
اداکار فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو 4 سال کے بعد 2022 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی۔
ایک سال میں ہی فیروز خان اور ڈکٹر زینب کے درمیان رشتے کشدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی۔ لیکن اسے تھوڑی ہی دیر میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
فیروز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنی والدہ اور بچوں کا ساتھ نہ دیں ورنہ ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ انہیں زبردستی اور دباؤ ڈال کر اس رشتے میں رکھا گیا، جب کہ ان کی والدہ اور بہن کے ساتھ ناانصافی کے بعد یہ رشتہ ان کے لیے ختم ہوچکا ہے۔
اداکار نے اسٹوری میں اعتراف کیا کہ وہ ماہر نفسیات سے علاج کروا رہے ہیں اور دوائیاں بھی لے رہے ہیں۔
یہ اسٹوری تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی لیکن چند گھنٹوں بعد فیروز خان نے اپنے اسی اکاؤنٹ سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔
اس وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہیں کہ آیا یہ معاملہ واقعی ہیکنگ کا ہے یا کچھ اور۔











