امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت کار تنظیم حماس کو اتوار تک امن معاہدہ قبول کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔بصورت دیگر سخت نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ اتوار کو واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک حماس کے ساتھ ایک معاہدہ طے پانا ضروری ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہر ملک اس پر دستخط کر چکا ہے، اگر اس آخری موقع کے باوجود بھی معاہدہ طے نہیں پاتا تو حماس کے خلاف ایسا قیامت خیز طوفان اٹھے گا جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھا ہو گا۔غزہ میں حماس کے باقی ماندہ کارکنوں کو نشانہ بنایا جائےگا۔
ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جانے کا بھی کہا تاہم انہوں نے ان محفوظ علاقوں کی نشاندہی نہیں کی۔











