اہم ترین

خبردار ! مائیکرو سافٹ ایڈج استعمال کرنے والے ہیکرز سے رہیں محتاط

دنیا بھر میں لاکھوں افراد مائیکرو سافٹ کا انٹر نیٹ براؤزر ایڈج استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین نے اس میں موجود خامیوں کے پیش نظر صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کیا ہے۔

دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹر صارفین کی طرح اگر آپ بھی ویب براؤزنگ کے لیے مائیکرو سافٹ ایڈج استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے اہم معلومات ہیں۔

ٹیک کرنچ کی خبر کے مطابق ماہرین کو مائیکرو سافٹ ایڈج کے کرومیئم بیسڈ ورژن میں کئی خامیوں کا پتہ چلا ہے، جن سیکیورٹی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز آپ کے کمپیوٹر کی رسائی اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں۔

صارفین کی اکثریت کروم کے براؤزر کے کرومیئم بیسڈ ورژن کو ہی استعمال کرتی ہے۔ یہ خامیاں براؤزر کے 141.0.3537.57 سے پرانے ورژن میں پائی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ کی طرف سے ابھی تک ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے سیکیورٹی پیچ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرنا ہی سب سے آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔

مائیکرو سافٹ ایڈج براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اسے کھول کر ٹاپ رائٹ کونے میں دکھائی دینے والے تین نقطوں پر کلک کریں۔ یہاں سے ہیلپ اینڈ فیڈبیک میں جائیں اور اباؤٹ مائیکرو سافٹ ایڈج پر کلک کریں۔

اس کے بعد براؤزر خود بخود تازہ ترین ورژن انسٹال کر لے گا۔ اسے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد تبدیلیاں لاگو کرنے کے لیے ری اسٹارٹ کریں۔

پاکستان