بالی ووڈ اداکارہ پوجابھٹ کا کہناہےکہ بعض اوقات ہمیں اپنے والدین کو والدین کے طور پر نہیں بلکہ صرف انسان کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
عالیہ بھٹ کی بڑی بہن پوجا بھٹ پوجا بھٹ اپنے خیالات کا برملا اوربے لاگ اظہار کرتی ہیں۔طویل عرصے بعد انھوں نے اسکرین پر واپسی کی اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذریعے اپنے آپ کو ناظرین کے درمیان کامیابی کے ساتھ دوبارہ قائم کیا ہے۔ ذاتی زندگی میں وہ اپنے ہدایت کار والد مہیش بھٹ سے ہمیشہ بہت قریب رہی ہیں۔
اپنے پوڈ کاسٹ میں انہوں نے والد مہیش بھٹ کو مدعو کیااوراپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔
انہوں نے والد سےگفتگوکے دوران کہا کہ ایک رات، آپ نشے میں گھر آئے، اور سیدھے بالکونی میں چلے گئے۔ والدہ آپ کے شراب نوشی سے اتنی تنگ آگئی تھیں،اورایک دن انھوں نے آپ کو بالکونی میں بند ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پوجا کہتی ہیں کہ آپ ساری رات چیخ رہے تھے۔ میں نے دروازہ کھولنے کی کوشش بھی کی، لیکن ماں نے کہا کہ وہ ہر روز نشے میں گھر نہیں آسکتے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے والد ہمیشہ سے دوست رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے انہیں سونی رازدان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اپنی بیوی کرن سے پہلے بتایا تھا۔ بعض اوقات ہمیں اپنے والدین کو والدین کے طور پر نہیں بلکہ صرف انسان کے طور پر دیکھنا چاہیے۔











