پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے نئے سائیکل کا مضبوط آغاز پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مہم کا آغاز موجودہ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے ہونا ٹیم کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔
شان مسعود نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا اصل مقصد چیمپئن شپ جیتنا ہوتا ہے، لیکن ہمارے لیے اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اچھا آغاز کریں۔ ہمارے سامنے ایسی ٹیم ہے جو پچھلی چیمپئن شپ کی فاتح ہے، اور ان کے خلاف اپنی ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے۔”
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر سیریز ایک چیلنج ہوتا ہے، لیکن یہ مواقع ٹیم کو عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف اپنی اہلیت جانچنے کا موقع دیتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہر چیلنج آپ کو آزما تا ہے، لیکن جنوبی افریقا جیسی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی ہمیں یہ اعتماد دے سکتی ہے کہ ہم بھی دنیا کی بہترین ٹیموں کے برابر ہیں اور چیمپئن شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔











