سلطان جوہر ہاکی کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی ہے۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول سفیان خان نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بھی سفیان خان نے دوسرے کوارٹر کے 21ویں منٹ میں جبکہ تیسرا گول کپتان حنان شاہد نے 30ویں منٹ میں اسکور کیا۔
پاکستان کی جانب سے چھٹا گول ندیم خان نے کھیل کے 44ویں منٹ میں کیا جبکہ ساتواں گول حمزہ فیاض نے 52 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ملائیشیا کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 20ویں منٹ میں عبد عمار نے اسکور کیا جبکہ دوسرا گول 35ویں منٹ میں کامران الدین نے کیا۔
ٹورنامنٹ میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ سمیت 6 ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے میچ میں انڈیا نے برطانیہ کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو برطانیہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف انڈیا کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ منگل کو ہوگا۔چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی۔











