امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس بار پاکستان اور بھارت کے درمیان مبینہ لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے ایک نیا حساب کتاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ طیارے گرائے گئے، سات مار گرائے، آٹھواں خود ہی بری طرح تباہ ہو گیا!
فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے صرف آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کروائیں۔ چین، جاپان، ملائیشیا کے ساتھ معاہدے کیے، کوسوو اور سربیا کے درمیان امن کرایا، کانگو اور روانڈا کی لڑائی ختم کروائی اور پھر انڈیا پاکستان کی لڑائی بھی رکوا دی
ٹرمپ کے بقول وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے تھے، مگر پھر ایک دن اخبار کے پہلے صفحے پر پڑھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے والی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ اگر تم امن نہیں کرو گے تو میں تمہارے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے لڑائی بند کر دی، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا اب ہم تجارت کریں گے۔ یہ سب ٹیرف کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔











