اہم ترین

دھرمیندر کی حالت نازک، اسپتال داخل  

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دھرمیندر کی طبیعت اچانک بہت خراب ہو گئی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور کچھ رپورٹس انھیں ونٹلیٹر پر رکھے جانے کی جانکاری دے رہی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرس ان کی سخت نگرانی کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کا پورا خاندان اسپتال میں ان کے ساتھ موجود بتایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دھرمیندر عمر سے متعلق بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے مختلف صحت کے مسائل کا شکار ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال میں ان کا علاج چلتا رہتا ہے۔ 31 اکتوبر کو بھی دھرمیندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت خبر آئی تھی کہ وہ معمول کے طبی معائنہ کے لیے اسپتال گئے تھے۔ تاہم اب ایک بار پھر انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے اور اس بار حالت نازک بتائی جا رہی ہے

پاکستان