بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع تاریخی لال قلعے کے قریب دھماکے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق دھماکا ایک انتہائی گنجان آباد علاقے میں میٹرو اسٹیشن کے ایک دروازے کے قریب ہوا، جہاں آگ لگنے کے بعد کئی گاڑیوں سے دھواں اور شعلے اٹھتے دیکھے گئے۔
بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق 18:52 بجے پیش آیا جب ایک سست رفتار گاڑی پھٹنے سے پہلے ریڈ سگنل پر رک گئی جس سے قریبی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس دھماکے میں مر گئے ہیں اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انھوں نے ہلاکتو











