اہم ترین

اے آئی ورچول گلوکارہ اصلی فنکاروں سے زیادہ مقبول: 83 کروڑ روپے کا معاہدہ بھی کرلیا

دنیا بدل گئی ہے جناب! کبھی انسان گاتے تھے، اب مشینیں مائیک سنبھالنے لگی ہیں۔ تازہ مثال ہے اے آئی گلوکارہ زانیا مونیٹ بین الاقوامی سطح پر مقبول آر اینڈ کے ٹاپ30 فہرست میں شامل ہوگئی ہیں بلکہ 30 لاکھ ڈالر (یعنی تقریباً 83 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاہدہ بھی کر لیا۔

زانیا مونیٹ نامی ورچول گلوکارہ کسی خلائی لیب میں نہیں بلکہ امریکی ریاست مسسپی کی شاعرہ ٹیلیشا نِکی جونز کے دماغ میں پیدا ہوئی۔ نِکی خود گانا نہیں گاتیں، وہ بس شاعری کرتی ہیں، اور باقی کام اے آئی دوشیزہ زانیا کر دیتی ہے، جو آر اینڈ بی کی دھنوں پر ان کی شاعری کو “آٹو ٹون” کے پار لے جاتی ہے۔

زانیا کے منیجر رومیل مرفی کا کہنا ہے کہ ہم نے اے آئی کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا ہے… مطلب، فنکاری ہماری ہے اور کام مشین کرتی ہے۔

ان کا گانا ہاؤ واز آئی سپوزڈ ٹو نو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ زانیا نے صرف 4 مہینوں میں اسپوٹیفائی پر 44 گانے اپ لوڈ کر دیے

اب اس کے 12 لاکھ فالوورز صرف موسیقی سننے نہیں بلکہ حیران ہونے کے لیے بھی ہیں کہ یہ گاتی ہے یا کمپیوٹر ریبوٹ ہو رہا ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے اصلی اب پریشان ہیں کہ اگر روبوٹ گانے لگے تو وہ کیا کریں؟کل کو اے آئی ان کے کنسرٹ میں بھی سیٹیاں بجا دے گی!

دوسری جانب زانیا کی خالق نِکی جونز مطمئن ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بس اپنی شاعری کو دنیا تک پہنچا رہی ہوں۔ گاتی تو مشین ہے، لیکن دل میرا بولتا ہے۔

پاکستان