پاکستان کی روسی دفاعی معلومات چوری کرنے کی کوشش سے متعلق بھارتی دعووں کی سخت تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہیلی کاپٹر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی۔
جھوٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک شخص کو اس سلسلے میں حراست میں بھی لیا گیا۔
پاکستان نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اُن خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کے دفاعی سازوسامان سے متعلق حساس معلومات پاکستان منتقل کرنے کی مبینہ کوشش کو روسی حکام نے ناکام بنا دیا ہے۔
ماسکو میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفاد پر مبنی ہیں، اور اس نوعیت کے الزامات حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔











