اہم ترین

انٹر نیٹ کے بغیر استعمال کریں گوگل میپ

آج کےدورمیں گوگل میپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے آپ دنیا میں کہیں بھی راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چاہے آپ کو راستہ معلوم ہو یا نہ ہو۔ آپ کو صرف مطلوبہ لوکیشن گوگل میپس میں ڈالنی ہے، اور یہ آپ کو مکمل راستہ دکھا دے گا۔

اگر آپ کے فون میں انٹرنیٹ نہیں ہے تو بھی گوگل میپس استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بس آپ کو پہلے سے آف لائن میپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

اینڈرائیڈ اور گوگل فون میں یہ ایپ پہلے سے موجود ہوتی ہےجب کہ آئی اوایس صارفین اسے ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرکےاپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کرسکتے ہیں۔

گوگل میپس کھولیں۔اوپر دائیں جانب اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔آف لائن میپس آپشن پر جائیں۔ سلیکٹیوراون میپ پرٹیپ کریں ۔ اس علاقے کو منتخب کریں جسے آپ آف لائن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ زوم ان اور زوم آؤٹ کر کے ایریا سیٹ کریں۔آخر میں ڈاون لوڈ پر کلک کریں۔

یاد رکھیں آف لائن ہونے پر آپ لائیو ٹریفک، پبلک ٹرانسپورٹ، پیدل یا سائیکل چلانے کی ڈائریکشن نہیں دیکھ سکیں گے۔آپ صرف ڈاؤن لوڈ کیے گئے علاقے میں اسٹپ بائی اسٹپ ڈرائیونگ ڈائریکشن استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آف لائن میپ کے لیے پہلے سے پلاننگ ضروری ہے، خاص طور پر جنگل، غیر معروف علاقے یا سفر کے دوران جہاں انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو۔

پاکستان