اہم ترین

جرمنی میں بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش پر شوہر کو عمر قید

جرمن شہر گیرا میں ایک شخص کو اپنی بیوی پر ٹرام کے اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش پر اقدامِ قتل اور سنگین آتشزدگی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

گیرا کی ضلعی عدالت نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو 75 ہزار یورو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہ شادی ختم کرنا چاہتی تھی اور وہ اسے آزاد زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دینا چاہتا تھا۔

سربراہ جج اووے ٹونڈورف نے اس واقعے کو ’’سرعام پھانسی‘‘ جیسی سفاک کوشش قرار دیا۔ متاثرہ خاتون کو شدید اور جان لیوا نوعیت کے زخم آئے، جبکہ جج کے مطابق وہ ناقابلِ بیان تکلیف سے گزری اور اس کے اثرات وہ زندگی بھر برداشت کرے گی۔

عدالت نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے اس وقت شادی کی تھی جب متاثرہ خاتون کی عمر 15 سال تھی اور وہ گزشتہ 30 برس سے اس کے زیر اثر ایک تابع زندگی گزار رہی تھی۔

پاکستان