اہم ترین

رجب بٹ برطانیہ سے بے دخل، ندیم نانی والا نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی ج جنوینیوزکےلندن میں نمائندے ب مرتضیٰ علی کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ رجب بٹ کو برطانیہ نے اچانک ویزا منسوخی کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیڑھ برس پہلے ویزا اپلائی کرتے وقت رجب پر پاکستان میں جاری کیسز کی مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں، اور یہی معاملہ اُن کے گلے پڑ گیا۔

مرتضیٰ علی کے مطابق رجب بٹ برطانیہ چھوڑ کر پاکستان روانہ ہو چکے ہیں اور اُن کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی ندیم مبارک، جسے نانی والا کے نام سے جانا جاتا ہے، بھی موجود ہیں۔

پس منظر میں ایک اور دلچسپ موڑ سامنے آتا ہے۔ کچھ ہفتے پہلے رجب بٹ اور ندیم مبارک کو برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس نے مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کے شبہے میں حراست میں لیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ الزامات بے بنیاد قرار دیے گئے، مگر اسی دوران ہوم آفس کو رجب کے خلاف پاکستان میں چلنے والے کیسز کی تفصیلات موصول ہوئیں اور معاملہ پوری طرح پلٹ گیا۔

ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث اس وقت اور بڑھ گئی جب ندیم مبارک نے خود سامنے آ کر وضاحت دی کہ رجب کا ویزا منسوخ ہوا ہے، ان کا نہیں، کیونکہ وہ مستقل برطانوی شہری ہیں۔ ندیم کا کہنا ہے کہ وہ رجب کو بطور رضاکار پاکستان لا رہے ہیں، جہاں وہ این سی سی آئی سے متعلق تنازعات نمٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان دونوں کے مطابق پاکستان میں اُن کے خلاف درج ایف آئی آرز جعلی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے انہیں حفاظتی حکم بھی مل چکا ہے تاکہ ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بچا جا سکے۔

ندیم نے مزید اشارہ دیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِعام پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ کہانی جو اُن کے مطابق ابھی تک پوری طرح سامنے نہیں آ سکی۔

پاکستان