اہم ترین

شان مسعود نے پی سی بی سے نئی ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دی جانے والی نئی ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شان مسعود کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں یہ اضافی ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق شان مسعود نے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ مکمل توجہ اپنے کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ انتظامی امور کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

شان مسعود نے ان پر اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے پر توجہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان