اہم ترین

اکشے کریں گے کامیڈی اور ہارر ساتھ ساتھ: بھوت بنگلہ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار نے سال 2026 کی شروعات ہنسی اور خوف کے زبردست امتزاج کے ساتھ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی ریلیز ڈیٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اکشے کمار کی یہ فلم 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے ہدایتکار پریہ درشن اور اکشے کمار 14 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ جوڑی ماضی میں کئی یادگار کامیڈی فلمیں دے چکی ہے اور اب ناظرین کو ایک بار پھر ہنسی اور خوف کا زبردست تڑکا لگانے جا رہی ہے۔

فلم میں اکشے کمار کے ساتھ تبو، پریش راول، راجپال یادو، جسو سین گپتا، اسرا نی اور وامیکا گبی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ راجستھان، جے پور اور حیدرآباد میں بھی کی گئی ہے، جس سے کہانی کو ایک شاندار اور دلکش بصری انداز ملا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھوت بنگلہ کی کہانی ایک پراسرار اور خوفناک بنگلے کے گرد گھومتی ہے، جہاں عجیب و غریب واقعات اور ہنگامہ آرائی ناظرین کو ہنسنے اور ڈرنے پر مجبور کرے گی۔

پاکستان