یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر سرچ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے چند انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کی مدد سے اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق مواد دیکھ سکیں گے اور غیر ضروری ویڈیوز سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔
نیا سال یوٹیوب میں بھی کئی تبدیلیاں لایا ہے۔ کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ اپنے اندر کئی انقلابی تبدیلیاں لایا ہے۔
شارٹس فلٹر
اب سرچ مینو کے ٹائپ میں ایک نیا فلٹر شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے آپ شارٹس کو سرچ رزلٹس سے مکمل طور پر ہٹا سکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو صرف لمبی اور معلوماتی ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں۔
سورٹ بائے اب ہوا پرائریٹائز
یوٹیوب نے روایتی سورٹ بائے آپشن کا نام بدل کر اب پرائریٹائز کر دیا ہے۔
صرف ویوز نہیں، مقبولیت
اب ویو کاؤنٹ ‘ کی جگہ پاپولیریڑی فلٹر لایا گیا ہے۔ یہ فلٹر صرف یہ نہیں دیکھتا کہ ویڈیو کتنی بار دیکھی گئی، بلکہ ‘واچ ٹائم’ جیسے اہم عوامل کو مدنظر رکھ کر بہترین مواد اوپر لاتا ہے۔
کچھ پرانے فیچرز کی رخصتی
یوٹیوب نےاپ لوڈ ڈیٹلاسٹ آور سورٹ بائے ریٹنگ جیسے پرانے آپشنز کو ہٹا دیا ہے، جس سے سرچ انٹرفیس اب زیادہ سادہ اور صاف نظر آتا ہے۔
صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس اپ ڈیٹ کا سب سے بڑا مقصد صارفین کو اے آئی سے بنے ہوئے 10-15 سیکنڈ کے غیر معیاری مواد سے بچانا ہے۔ اب آپ کو وہی نظر آئے گا جو آپ واقعی تلاش کر رہے ہیں، نہ کہ وہ جو الگورتھم زبردستی دکھانا چاہتا ہے۔
نوٹ: یہ فیچرز فی الحال مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں، اس لیے تمام صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔











