اہم ترین

میری زندگی ہے تو: شہناز گل پاکستانی ڈرامے اور گانے کی مداح

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گِل ایک پاکستانی ڈرامے میری زندگی ہے تو کے گانے کےسحرمیں مبتلا ہوگئیں۔

شہناز گِل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستانی ڈرامے کے مقبول گانے کو اسٹوڈیو میں گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

یہ گانا ایک پاکستانی سیریل میری زندگی ہے تو کا ہے جس میں معروف اداکارہ ہانیا عامر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شہناز گِل نے ویڈیو کے ساتھ گانے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس گانے سے بے حد متاثر ہیں اور کافی عرصے سے اسے سن رہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اسے خود گانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ کئی صارفین نے شہناز گِل کے اس انداز کی تعریف کی اور کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، جبکہ کچھ لوگوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر تنقید بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے اور ان کے گانے کافی مقبول ہیں۔ شہناز گِل کی یہ ویڈیو ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی میوزک سرحد پار بھی پسند کیا جاتا ہے۔

پاکستان