اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس سے مذاکرات کے نئے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر نئے مذاکرات آنے والے دنوں میں دوحہ اور قاہرہ میں ہوں گے۔
دوسری جانب عالمی برادری اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کی اجازت دینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی تعمیل کرے۔
اسرائیل نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رفح میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ غزہ کی پٹی میں الشفاء اسپتال کے اطراف اسرائیلی فوج کا حماس کے خلاف طویل ترین ٹارگٹڈ آپریشن ہفتے کو بھی جاری ہے۔
7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں واقع سب سے پرانے اور بڑے اسپتال کے احاطے پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 32 ہزار 623 فلسطینی شہید ہلاک اور 75 ہزار 092 زخمی ہو چکے ہیں۔ ۔











