وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے پاکستان کے لئے موت کا پھندہ بن گئے ہیں، بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سعودی حکومت نے مشکل وقت میں ہماری جو مدد کی ہے ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے قدموں پر خود کھڑا ہونا ہے، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ ہم بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔ درتی وسائل ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، ہمارے کے پاس قیمتی معدنیات اور زرخیز زمین موجود ہے۔ ہم اپنی زراعت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے کروڑوں نوجوان ہیں۔ جنہیں ہم جدید ٹیکنالوجی اور فنی تربیت فراہم کرکے اپنا روزگار شروع کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں تاکہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔











