پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھارتی بیٹر ویراٹت کوہلی کے بڑے مداح ہیں۔ کہتے ہیں کہ ان میں رنز بنانے کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں سن رائز حیدر آباد نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی۔۔ اس طرح ویرات کوہلی کا اس برس بھی ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔۔
پورے ایونٹ میں ویراٹت کوہلی تمام بیٹرز پر چھائے رہے۔ آئی پی ایل 2024 میں وہ 741 رنز بنا کر سے سے آگے رہے، جس میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کئی برسوں سے رائل چیلنجرز بنگلورو کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اینڈی فلاور نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں یکم جون سے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ میں ویرات کی بیٹنگ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایک سابق بلے باز کی حیثیت سے ان کے لئے ویرات کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوہلی جس مہارت اور رنز بنانے کی بھوک کے ساتھ کھیل کے بارے میں سوچتا ہے وہ کمال ہے ۔ وہ اب بھی اپنے کھیل کو نکھار رہا ہے ۔ یہ بات بہت حیران کن ہے کیونکہ اس کے پاس پہلے ہی بہت سے ناقابل یقین ریکارڈ ہیں۔











