اہم ترین

کوہلی کو مت کھیلاؤ یا پھر… میتھیو ہیڈن نے بڑی بات کردی

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں نواں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جاری ہے۔ بھارتی ٹیم آج آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے۔ لیکن ٹیم کے کمبینیشن سے متعلق ابھی کسی کو کچھ بھی نہیں معلوم ۔ ایسے میں آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے کوہلی سے متعلق بڑی بات کردی ہے۔۔

آسٹریلیا کے سابق اوپنگ بیٹر میتھیو ہیڈن نے ای ایس اپی این پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اوپننگ میں رائٹ لیفٹ کمبنیشن کے ساتھ جانا پڑے گا۔ بھارت کے پاس ایک ساتھ پانچ دائیں ہاتھ والے کھلاڑی نہیں ہیں۔ ویرات کوہلی کو آپ ضرور اوپن کرائیں یا پھر انہیں مت کھیلاؤ ۔ ویرات کوہلی اس وقت بھرپور فارم میں ہیں ۔

میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ روہت شرما ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ مڈل آرڈر میں بلے بازی کرنے میں انہیں شرم آئے گی۔ ان کے پاس ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین ریکارڈ ہے ۔ وہ چار نمبر پر بلے بازی کرسکتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں آکر وہ بلے بازی کی ذمہ داری لے سکتے ہیں ۔

چند روز قبل یہی بات سارو گنگولی نے بھی کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کو T20 ورلڈ کپ میں کھیلانا چاہئے۔ انہیں اوپن کرنا چاہئے ۔

پاکستان