اہم ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ: پاکستان امریکا سے ہار گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں امریکا نے پاکستان کو ہرا کر میگا ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا

امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے صرف 159 رنز ہی بناسکی۔ جواب میں امریکا نے بھی اتنے ہی رن بنائے۔ اور معاملہ سپر اوور میں چلا گیا۔

امریکا نے ایک اوور میں 18 رن بنائے۔۔ جواب میں پاکستان صرف 12 رنز ہی بناسکا۔۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ 26 رنز پر تین بیٹر پویلین لوٹ چکے تھے۔ محمد رضوان 9 ، عثمان خان 3 اور فخر زمان صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر شاداب خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کو دباؤ سے نکالا ۔ دونوں نے 48 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ 98 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

شادا خان کے آؤٹ ہونے کی اگلی ہی گیند پر اعظم خان بھی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو پھر سے دباؤ میں ڈال دیا۔ اس موقع پر افتخار احمد نے بابر اعظم، کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

125 رنز پر بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی باری کھیلی۔ بابر کے بعد شاہین میدان میں اترے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 18 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی 23 جب کہ حارث رؤف 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں امریکا نے بھی 20 اوورز میں 159 رنز بنائے۔

پاکستان