اہم ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی کارروائی، 5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کدر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے کدر میں مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

قابض بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران اپنے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان