اہم ترین

سری دیوی پسند تھی بیٹی نہیں: رام گوپال ورما جھانوی کپور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے

معروف بالی ووڈ ہدایات کار اور پروڈیوسر رام گوپال ورما نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ کوئی فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز رام گوپال ورما آنجہانی سپر اسٹار سری دیوی کے بہت بڑے مداح تھے۔ لیکن انہوں نے آنجہانی اداکارہ کی بیٹی جھانوی کپور کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں رام گوپال ورما نے کہا کہ میں ابھی تک جھانوی میں سری دیوی کو نہیں دیکھ رہا۔ سچ پوچھیں تو میرے پورے کیرئیر میں کئی اداکار اور بڑے ستارے ایسے رہے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔ تو ہاں، میرا جھانوی کے ساتھ فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جھانوی کپور کو آخری بار جونیئر این ٹی آر کے ساتھ دیورا میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کے ایک فوٹو شوٹ کے دوران اس کے شریک اداکار جونیئر این ٹی آر نے تبصرہ کیا تھا کہ جھانوی میں انہیں ان کی لیجنڈری ماں کا عکس نظر آتا ہے۔

رام گوپال ورما ایک نئے پروجیکٹ کے ساتھ واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ستیہ اسٹار منوج باجپئی بھی اپنے آنے والے پروجیکٹ میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

پاکستان