دنیا میں سب سے مقبول انسٹنٹ میسیجینگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے بھارت میں ایک ماہ کے دوران 84 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔
واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا ی کے مطابق ایک ماہ کے دوران بھارت میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 84 لاکھ 50 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام دیگرسارفین کی شکایات، اور فراڈ سمیت دیگر مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹس کے بعد کیا گیا۔
میٹا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم اگست سے 31 اگست کے درمیان لگائی گئی تھی۔
مجموعی طور پر کالعدم اکاؤنٹس میں سے 16 لاکھ 60 ہزار اکاؤنٹس کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا جب کہ باقی اکاؤنٹس پر تحقیقات کے دوران مشکوک پائے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔